29 Mar, 2024 | 19 Ramadan, 1445 AH

Question #: 2679

September 27, 2020

السلام و علیکم و رحمتہ اللہ وبرکاتہ جب قیامت قائم ھوگی پہلی با صور پھونکا جائے گا سب کچھ ختم ھوجائے گا تو مقدس مقامات کا کیا ھوگا ؟ خانہ کعبہ ، روضہ نبوی ، بیت المقدس اور سب مساجد کا کیا ھوگا؟ برائے مہربانی اس کا جواب قرآن و حدیث سے عنایت فرما دیں جزاکم اللہ خیرا کثیرا فی الدارین

Answer #: 2679

الجواب حامدا ومصلیا

یہ سب چیزیں فنا ہوجائیں گی، صرف اللہ  کی ذات باقی رہے گی۔

وقال الله تعالي: {كُلُّ شَيْءٍ هَالِكٌ إِلَّا وَجْهَهُ} [القصص: 88] {كُلُّ مَنْ عَلَيْهَا فَانٍ } [الرحمن: 26]

والله اعلم بالصواب

احقرمحمد ابوبکر صدیق  غَفَرَاللّٰہُ لَہٗ

دارالافتاء ، معہد الفقیر الاسلامی، جھنگ