Question #: 2882
December 11, 2021
Answer #: 2882
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ! محترم ایک معاملے میں راہنمائی فرما دیجیے، کہ قرآن پڑھتے ہوئے اگر صفات لازمہ کی غلطی ہو تو وہ کیسی غلطی شمار ہو گی؟ لحن جلی بن کر حرام گردانی جائے گی یا نہیں؟جزاکم اللہ خیرا کثیرا
الجواب حامدا ومصلیا
جن کیفیتوں سے حروف ادا ہوتے ہیں ، ان کیفیتوں کو صفات کہتے ہیں ، اور وہ دو طرح کی ہیں : ایک وہ ہے کہ اگر وہ صفات ادا نہ ہوں تو وہ حرف ہی نہ رہے ، ایسی صفات کو ’’صفات ذاتیہ ‘‘ اور ’’ لازمہ‘‘ اور ’’ممیزہ‘‘ کہتے ہیں۔ اور یہ غلطی لحن جلی ہے اور حرام ہے۔ (جمال القرآن:۷-۱۰ ، کمال الفرقان، شرح جمال القرآن، مصنف: استاذالقرآء مولانا قاری محمد طاہر رحیمی صاحب رحمہ اللہ)
والله اعلم بالصواب
احقرمحمد ابوبکر صدیق غَفَرَاللہُ لَہٗ
دارالافتاء ، معہد الفقیر الاسلامی، جھنگ