25 Apr, 2024 | 16 Shawwal, 1445 AH

Question #: 2040

August 23, 2017

Mufti sahib miswak karnay kay baad os ko kistharah say rakay???..brush wala side ooper ho ya neechay??

Answer #: 2040

السلام علیکم!

مسواک کرنے کے بعد اس کوکس طرح رکھا جائے؟ برش والا حصہ  سیدھا اوپر ہو یا نیچے؟

الجواب حامدا ومصلیا

نظافت ( صفائی ستھرائی اور پاکیزگی ) کی وجہ سے مسواک کو کھڑی  کرکے کسی اونچی جگہ پر رکھی جائے، اور زمین پر لیٹا کر نہ رکھے، تاکہ مسواک کا برش خراب نہ ہو ، اور جو حصہ دانتوں میں استعمال ہوتا ہے، وہ اوپر ہو۔

یہ بھی واضح رہے کہ یہ حکم  نظافت ( صفائی ستھرائی اور پاکیزگی ) کی وجہ سےہے، شرعاً مسواک کسی طرح بھی رکھ سکتے ہیں۔ اس میں شرعاً کوئی ممانعت نہیں ہے۔

 

فی حاشية ابن عابدين (1/ 115)

قوله ( ولا يضعه الخ ) أي لا يلقيه عرضا بل ينصبه طولا . قال القهستاني وموضع سواكه من أذنه موضع القلم من أذن الكاتب وأسوكة أصحابه خلف آذانهم كما قال الحكيم الترمذي وكان بعضهم يضعه في طي عمامته ا هـ  قوله ( وإلا فخطر الجنون ) فإنه يروي عن سعيد بن جبير قال من وضع سواكه بالأرض فجن من ذلك فلا يلومن إلا نفسه.

واللہ اعلم بالصواب

      احقرمحمد ابوبکر صدیق  غفراللہ لہ

  دارالافتاء ، معہد الفقیر الاسلامی، جھنگ

۳۰؍ذیقعدہ؍۱۴۳۸ھ

  ۲۳؍اگست؍۲۰۱۷ء