Question #: 2849
August 22, 2021
Answer #: 2849
السلام علیکم میرا سوال یہ ہے کے میں نے 2019 میں فارمیسی کی ڈگری مکمل کی تھی اور اس کے بعد میں 2021 کے مئى میں دبئی آ گئی ہوں اور یہاں جاب کرنے کے لیے ایک وزارت صحت کا امتحان دینا ضروری ہے اس امتحان کے لیے ضروری ہے کے میرے پس 2 سال کا تجربہ ہو مگر میں نے پاکستان میں تھوڑا عرصہ تجربہ لیا اس کے بعد لاک ڈاؤن اور حالات خراب ہونے کی وجہ سے فیملی نے کام کی اجازت نہیں دی۔. . یہاں پر کچھ لوگوں سے مشورہ لیا تو انہوں نے مجھے پاکستان سے Experience letter بنوانے کا کہا ہے تاکہ مزید 2 سال میرے ضائع نا ہوں اور میں امتحان دے کر فارماسسٹ کے طور پر کام کر سکوں . . مگر ظاہر طور پر میرا ایکسپیرینس ہے نہیں مگر کسی نے کہا ہے کے فارمیلیٹی کے لیے ڈوکومینٹس بس پوری کرنی ہوتی ہیں اِس میں کسی کا کچھ نقصان نہیں ہے . . میں آپ سے یہ پوچھنا چاہتی ہوں کہ اِس طرح سے کرنا کیا جائز ہو گا یا اگر میں اِس طریقے سے امتحان دینے کے بعد اگر کمائی کروں گی تو وہ کیا حرام ہو جائے گی یا پِھر اِس سے کسی کا نقصان نہیں ہے تو ایسا کرنا کیا ٹھیک ہو گا . . . پلیز مجھے جلدہی گائیڈ کر دیجئے میں بہت پریشان ہوں. . . میرے دبئی میں دو ماہ کا تجربہ ہو چکا ہے ابھی۔ مگر اگر شروع سے ایکسپیرینس لینا اسٹارٹ کروں گی تو 2023 میں جا کر امتحان دے سکوں گی. . . میں کیا ایکسپیرینس لیٹر بنوا لوں یا نہیں؟
الجواب حامدا ومصلیا
صورت مسؤلہ میں اگر قانوناً ایسا کرنا ممنوع نہ ہو اور اس میں کوئی جھوٹ نہ بولنا پڑے تو Experience letter بنوانا جائز ہوگا، اور اگریہ بنوانے کے لیے جھوٹ اور غلط معلومات کا سہارا لینا پڑے تو جھوٹ بول کر یہ بنواناجائز نہیں ہے۔
والله اعلم بالصواب
احقرمحمد ابوبکر صدیق غَفَرَاللہُ لَہٗ
دارالافتاء ، معہد الفقیر الاسلامی، جھنگ