28 Mar, 2024 | 18 Ramadan, 1445 AH

Question #: 2784

April 17, 2021

اسلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔ کیا روزے کی حالت میں جسم کے غیر ضروری بال نکال سکتے ہیں۔ ؟ اسی طرح روزہ کھولنے کے وقت جب آدمی افطار سے دعا زبان سے پڑھنا بھول گیا۔ دعا پڑھے بغیر کچھ کھا لیا۔ روزہ کھولنے کا ہی وقت تھا تو اس کا کیا حکم ہے ؟ جزاکم اللہ خیرا واحسن الجزاء

Answer #: 2784

الجواب حامدا ومصلیا

  1. روزہ کی حالت میں جسم کے غیر ضروری بال کاٹنا جائز ہے ، اس سے روزہ نہیں ٹوٹتا اور مکروہ بھی نہیں ہوتا۔
  2. روزہ افطار کرتے وقت دعا کا پڑھنا سنت ہے، واجب اور ضروری نہیں ہے، لہذا  اگر کوئی روزہ افطار کرتے وقت دعا پڑھنا بھول گیا اور روزہ افطار کرلیا تو اس کا روزہ صحیح  ہے، قضا کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔

فی الفتاوى الهندية (1/ 200)

من السنة أن يقول عند الإفطار اللهم لك صمت وبك آمنت وعليك توكلت وعلى رزقك أفطرت.

والله اعلم بالصواب

احقرمحمد ابوبکر صدیق غَفَرَاللّٰہُ لَہٗ

دارالافتاء ، معہد الفقیر الاسلامی، جھنگ