25 Apr, 2024 | 16 Shawwal, 1445 AH

Question #: 2937

March 24, 2022

اگر کوئی بزرگ بندا روزے نہ رکھ سکتا ہو،اور نہ ہی وہ بعد میں قضا دے سکتا ہو تو کیا اس کی جگہ کسی کو رکھوا سکتے ؟ اور اگر رکھوا سکتے کیا conditionsہیں؟

Answer #: 2937

الجواب حامدا ومصلیا

بہت بوڑھا  شخص جو رمضان کے  روزے نہیں رکھ سکتا اور نہ ہی وہ قضا رکھ سکتا ہو تو وہ روزہ کا فدیہ دے گا، دوسروں سے اپنے روزے نہیں رکھوائے گا۔

اور ایک روزہ کا فدیہ پونے دو کلو گندم یا اس کی قیمت ہے ۔

والله اعلم بالصواب

احقرمحمد ابوبکر صدیق غَفَرَاللہُ لَہٗ

دارالافتاء ، معہد الفقیر الاسلامی، جھنگ