28 Mar, 2024 | 18 Ramadan, 1445 AH

Question #: 3148

April 09, 2023

During ramzaan i got tooth pain and doctor suggested tooth canal treatment.Is it allowed to take treatment while fasting.

Answer #: 3148

الجواب حامدا ومصلیا

بہتر یہ ہے کہ روزہ کے بعد ہی یہ عمل کرایا جائے؛ کیونکہ  روزے کی حالت میں دانتوں کی روٹ کینال اور فلنگ کے دوران، عام طور پر پانی کے قطرے حلق سے اتر جانے کا قوی اندیشہ ہوتا ہے، جس سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے۔ ، البتہ اگر شدید مجبوری ہو، جس کی وجہ سے یہ عمل کروایا جائے اور  مکمل احتیاط کی جائے کہ پانی حلق سے نیچے نہ اترے، تو روزہ نہیں ٹوٹے گا اور اگر اس صورت میں پانی حلق سے نیچے اتر جائے تو روزہ ٹوٹ جائے گا، اور اس روزے کی قضا لازم ہوگی۔

فی الدر المختار : (2 / 416)

(وكره) له (ذوق شيء و) كذا (مضغه بلا عذر) قيد فيهما قاله العيني ككون زوجها أو سيدها سيئ الخلق فذاقت..... (و) كره (مضغ علك) أبيض ممضوغ ملتئم، وإلا فيفطر.

وفی حاشية ابن عابدين :  (2 / 416)

(قوله: وكره مضغ علك) نص عليه مع دخوله في قوله وكره ذوق شيء ومضغه بلا عذر؛ لأن العذر فيه لا يتضح، فذكر مطلقا بلا عذر اهتماما رملي. قلت: ولأن العادة مضغه خصوصا للنساء؛ لأنه سواكهن كما يأتي فكان مظنة عدم الكراهة في الصيام لتوهم أن ذلك عذر (قوله أبيض إلخ) قيده بذلك؛ لأن الأسود وغير الممضوغ وغير الملتئم، يصل منه شيء إلى الجوف، وأطلق محمد المسألة وحملها الكمال تبعا للمتأخرين على ذلك قال للقطع بأنه معلل بعدم الوصول، فإن كان مما يصل عادة حكم بالفساد؛ لأنه كالمتيقن.

والله اعلم بالصواب

احقرمحمد ابوبکر صدیق غَفَرَاللہُ لَہٗ

دارالافتاء ، معہد الفقیر الاسلامی، جھنگ