25 Apr, 2024 | 16 Shawwal, 1445 AH

Question #: 2624

June 03, 2020

If a husband and wife have intercourse and if it has not been inserted and husband has ejaculated and wife is still dry, does wife have to take a shower, but both parties parts touched each other.

Answer #: 2624

اگر کسی میاں بیوی جماع کرنے لگیں لیکن ابھی تک دخول نہیں کیا گیا ہو اور شوہر کا انزال ہو گیا ہو اور بیوی ابھی تک خشک ہو تو  کیا بیوی کو غسل کرنا پڑے گا ، لیکن دونوں فریقین نے ایک دوسرے کے اعضاء کو چھو لیا۔

الجواب حامدا ومصلیا

اگر میاں  بیوی  کے جماع کرنے کا ارادہ ہو اور دخول سے پہلے  پہلے  شوہر فارغ (انزال ) ہوجائے تو  صرف شوہر  پر  ہی غسل واجب ہوگا، عورت پر غسل واجب نہیں ہوگا، اگرچہ میاں بیوی نے ایک دوسرے کے اعضا کو چھو لیا ہو۔

والله اعلم بالصواب

احقرمحمد ابوبکر صدیق  غَفَرَاللّٰہُ لَہٗ

دارالافتاء ، معہد الفقیر الاسلامی، جھنگ

‏23‏ محرّم‏، 1442ھ

‏12‏ ستمبر‏، 2020ء