28 Mar, 2024 | 18 Ramadan, 1445 AH

Question #: 2777

April 08, 2021

Me roz 4 din ki qazae umri parhti hun or ishraq chasht waghera nahi parhti. Agar Ramzan me qazae umri k bajae ye nafil namazen parhun to zyada sawab mile ga ya qazae umri hi Parhna behtar hoga?

Answer #: 2777

الجواب حامدا ومصلیا

            اگر کسی شخص پر قضا نمازوں کی ادائیگی باقی ہو تو اسے جلد از جلد قضا نمازیں ادا کر لینی چاہییں، لیکن اس کی وجہ سے سنتِ مؤکدہ ترک نہ کی جائیں، لہذادن رات کی نمازوں میں جو سنتِ موکدہ ہیں، ان کی ادائیگی کا اہتمام کیا جائے، قضا نمازوں کی وجہ سے انہیں ترک کرنا درست نہیں۔ البتہ اتنا وقت نہ ہو کہ  غیر مؤکدہ سنتیں اور نوافل پڑھنے کے ساتھ قضا بھی ادا کرسکے توسنتِ غیرموکدہ اور نوافل کے بجائے   قضا نماز پڑھنے میں  کوئی حرج نہیں، بلکہ  قضا نمازوں کی تعداد زیادہ ہو تو قضا  نمازوں کی ادائیگی میں وقت صرف کرے۔

والله اعلم بالصواب

احقرمحمد ابوبکر صدیق غَفَرَاللّٰہُ لَہٗ

دارالافتاء ، معہد الفقیر الاسلامی، جھنگ