28 Mar, 2024 | 18 Ramadan, 1445 AH

Question #: 2984

July 04, 2022

السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ. میں اپنے گھر سے 124 کلومیٹر دور بستی میں ایک سال کے لئے یا اس سے زیادہ بچوں کی اسکول کی خاطر رہائش پذیر ہوں. ہر ایک ہفتے یا دو ہفتے اپنے گھر ایک دن کے لئے جاتی ہوں. تو میرے نماز کا کیا حکم ہے؟ کیا اپنا گھر ہی اب بھی قیام گاہ ہوگا اور ایک سال کے لئے جس گھر میں ہوں وہ سفر میں شامل ہوگا. برائے مہربانی ہماری رہنمائی فرمائیں

Answer #: 2984

الجواب حامدا ومصلیا

  1. صورت مسؤلہ میں جب آپ اپنے گھر  جائیں گی تو پوری نماز پڑھیں گی، خواہ ایک دن کے لیے جائیں یا زیادہ دنوں کے لیے۔
  2.        اگر  اس ملازمت  کی جگہ پر ضروری سازوسامان کے ساتھ  آپ کو رہائش میسر ہے اور وہاں آنے کے بعد  سے لیکر اب تک کے عرصہ کے دوران  آپ  ایک مرتبہ وہاں پندرہ دن یااس سے زیادہ ٹھہرنے کی نیت سے رہ چکی ہیں، تو ایسی صورت میں یہ جائے ملازمت  آپ کا وطن ِاقامت بن گئی ہے،اور آپ ملازم ہونے کی حیثیت سے  جب تک اس جگہ  میں رہیں گی پوری نماز پڑھتے رہیں گی،خواہ گھر جانے کے بعد واپس آتے وقت پندرہ دن  سے کم ٹھہرنےکی نیت ہو ،یااس سے زیادہ کی۔

والله اعلم بالصواب

احقرمحمد ابوبکر صدیق غَفَرَاللہُ لَہٗ

دارالافتاء ، معہد الفقیر الاسلامی، جھنگ