Question #: 3070
January 10, 2023
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ صورت مسلٔہ یہ ہے ہم ظہر کی نماز اداکر رہے تھے پہلی رکعت تو امام صاحب کے ساتھ کھڑے ہو کر ادا کی اور دوسری رکعت
پیر میں درد ہونے کی وجہ ٗٗبیٹھ کر ادا کی پھر دوسری رکعت میں تشہد پڑھنا بھول گئے اور امام صاحب جب تشہد پڑھ کر تیسری رکعت کے لئے کھڑے ہوۓ تب احساس ہوا کہ ہم نے تو تشہد نہیں پڑھے کیا اس صورت میں ہماری نماز ہو جائے گی رہنمائی فرمائیں
Answer #: 3070
الجواب حامدا ومصلیا
صورت مسئولہ میں تشہد پڑھنا واجب تھا، لیکن اگر بھول کر نہیں پڑھا اور امام کے ساتھ تیسری رکعت کے لیے کھڑے ہو گئے تو نماز ہو گئی ہے اور سجدہ سہولازم نہیں ہوگا۔
(الفتاوى الهندية: ٩٩/١)
إذا أدرك الإمام في التشهد وقام الإمام قبل أن يتم المقتدي أو سلم الإمام في آخر الصلاة قبل أن يتم المقتدي التشهد … فالمختار أن يتم التشهد … و إن لم يتم أجزأه.
والله اعلم بالصواب
احقرمحمد ابوبکر صدیق غَفَرَاللہُ لَہٗ
دارالافتاء ، معہد الفقیر الاسلامی، جھنگ