24 Apr, 2024 | 15 Shawwal, 1445 AH

Question #: 2741

February 05, 2021

منافع کے لئے زمین خریدی ہے کیا مجھے زکوٰۃ دینا پڑے گی زمین کی قیمت خرید کا اعتبار کیا جائے گا یا قیمت فروخت کا

Answer #: 2741

  1. منافع کے لئے زمین خریدی ہے کیا مجھے زکوٰۃ دینا پڑے گی؟
  2.  زمین کی قیمت خرید کا اعتبار کیا جائے گا یا قیمت فروخت کا؟

الجواب حامدا ومصلیا

  1. صورت مسؤلہ میں  جب آپ  نے منافع کے لئے( بیچنے کی نیت سے)  زمین خریدی ہے تو اس پر ہر سال اس کی موجودہ  قیمت پر زکوۃ واجب ہوگی۔
  2. جس دن زکوۃ کا سال پورا ہورہا ہو اس کی  اس دن کی قیمت کا اعتبار ہوگا۔

والله اعلم بالصواب

احقرمحمد ابوبکر صدیق غَفَرَاللّٰہُ لَہٗ

دارالافتاء ، معہد الفقیر الاسلامی، جھنگ

‏02‏ رجب‏، 1442ھ

‏15‏ فروری‏، 2021ء