20 Apr, 2024 | 11 Shawwal, 1445 AH

Question #: 2848

August 18, 2021

اسلام و علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ سوال یہ ہے کہ کیا زکوٰۃ کو قسط وار اداء کیا جا سکتا ہے؟ اور یہ بھی کہ کیا زکوٰۃ صرف سونے پر ہے یا جائیداد پر بھی زکوٰۃ ہے ،پلیز تفصیل بیان فرما دیجئے؟

Answer #: 2848

الجواب حامدا ومصلیا

  1. جس دن زکوۃ کا سال مکمل  ہورہا ہے ، اس دن زکوۃ کا حساب کرلیں ، اس کے بعد  بہتر ہے کہ جلدی  زکوۃ کی ادائیگی کی جائے،تاہم   اگر زکوۃ ایک ساتھ  ادا نہ کرے اور قسط وار  تھوڑی تھوڑی ادا کرے تو اس کی بھی گنجائش ہے۔
  2. اموال زکوۃیہ ہیں: سونا ، چاندی ، نقدی ، مال تجارت۔   اور مال تجارت یہ ہے کہ آگے بیچنے کی نیت سے کوئی سے چیز خریدی گئی ہو،لہذاجائیداد (زمین ، گھر وغیرہ) آگے بیچنے کی نیت سے خریدے ہیں تو ا س پر زکوۃ واجب ہوگی، ورنہ نہیں ہے۔ 

والله اعلم بالصواب

احقرمحمد ابوبکر صدیق غَفَرَاللہُ لَہٗ

دارالافتاء ، معہد الفقیر الاسلامی، جھنگ