Question #: 2658
July 26, 2020
Ager koi aadmi wafat pa gia ho aur osk aisal e swab k liay qurbani kerna ho to hisa rakhwa ty waqt oska name likhwaya jay ga ya jo paisy dy rha wo apny name sy two hisay rikhwa ly aur aik hisay کی niyat os admi k liay dil m ker ly jo fot ho چکا h?
Answer #: 2658
اگر کوئی آدمی وفات پا گیا ہو اور اس کے ایصالِ ثواب کے لیے قربانی کرنا ہو تو حصہ رکھواتے وقت اس کا نام لکھوایا جائے گا یا جو پیسے دے رہا وہ اپنے نام سے دو حصے رکھوا لے اور ایک حصے کی نیت اس آدمی کے لیے دل میں کر لے جو فوت ہو چکا ہے؟
الجواب حامدا ومصلیا
فوت شدہ آدمی کے ایصالِ ثواب کے لیے قربانی کرنا ہو تو حصہ رکھواتے وقت اس کا نام لکھوا سکتے ہیں اور جو پیسے دے رہا ہے وہ اپنے نام سے بھی دو حصے رکھوا سکتا ہے،ایک حصہ اپنی واجب قربانی کی نیت سے اور دوسرا ایصالِ ثواب کی نیت سے ۔
والله اعلم بالصواب
احقرمحمد ابوبکر صدیق غَفَرَاللّٰہُ لَہٗ
دارالافتاء ، معہد الفقیر الاسلامی، جھنگ
07 نومبر، 2020ھ
07 نومبر، 2020ء