28 Mar, 2024 | 18 Ramadan, 1445 AH

Question #: 2327

December 12, 2018

Assalamualaikum Jo western toilet ke liye Ham Jo khazae hajat ke liye jate hai toa uspar baitne se paani upar girta hai. Aajkal kal offices aur jadeed masjido ma wahi rahte hai toa ispar kaisa baitha aur agar pani gir jaye tao kya kare

Answer #: 2327

السلام علیکم جو ویسٹرن ٹوائیلٹ کے لیے ہم  جو قضائے حاجت کے لیے جاتے ہیں تو اس پر بیٹھنے سے پانی اوپر گرتاہے۔ آج کل آفس اور جدید مسجدوں میں وہی رہتا ہے تو اس پر کیسے بیٹھیں اور اگر پانی گر جائے تو کیا کریں۔

الجواب حامدا ومصلیا

کموڈ استعمال کرنا جائز ہے لیکن اس طرح استعمال کریں کہ نجاست جسم اور کپڑوں وغیرہ پر نہ لگے۔ جس کا طریقہ یہ ہے  کہ  سیٹ کو پانی ڈال کر اچھی طرح پاک وصاف کرلیا جائے اور ٹشو سے خشک کردیا جائے ، اس کے بعد اس پر بیٹھ کر پیشاب کرسکتے ہیں۔   اسی طرح اگر نیچے سے چھینٹے  اڑنے کا اندیشہ ہو تو اس میں بھی کچھ ٹشو ڈال دیں تاکہ چھینٹے نہ اُڑیں۔

والله اعلم بالصواب

احقرمحمد ابوبکر صدیق  غفراللہ لہ

دارالافتاء ، معہد الفقیر الاسلامی، جھنگ

۳۰ ؍ ‏ جمادى الأول‏؍ ۱۴۴۰ھ

‏05‏ ؍ فروری‏؍  2019ء