19 Apr, 2024 | 10 Shawwal, 1445 AH

Question #: 2625

June 10, 2020

محترم مفتی صاحب! السلام علیکم ور حمة اللہ و برکاتہ! ایک سوال میں رہنمائی درکار ہے۔ ایک بندے کو مذی زیادہ آتی ہے یہاں تک کہ اٹھنے اور بیٹھنے سے بھی بعض اوقات مذی کا اخراج ہو جاتا ہے۔ لیکن وہ شرعی معذور نہیں ہے۔ ایسی صور ت میں اگر وہ عضو مخصوص پر ٹشو پپیر صرف لپیٹا ہے سوراخ میں داخل نہیں کرتا تو ۱۔ ایسی صورت میں بعض اوقات اسکو اوپر سے تو نجاست نہیں نظر آتی لیکن ٹشو پیپر احلیل سے چپکا ہوتا ہے تو کیا وضو باقی رہے گا یا وضو ٹوٹ جائےگا؟ ۲۔ کیا نماز ادا کرنے کے بعد ایسے شخص کو اوپر سے ٹشو چیک کرلینا کافی ہے یا کھول کردیکھنا ضروری ہے کہ چپکا تو نہیں ہے؟ رہنمائی فرمائیں۔ جزاکم اللہ احسن الجزاء

Answer #: 2625

محترم مفتی صاحب! السلام علیکم ور حمة اللہ و برکاتہ! ایک سوال میں رہنمائی درکار ہے۔ ایک بندے کو مذی زیادہ آتی ہے یہاں تک کہ اٹھنے اور بیٹھنے سے بھی بعض اوقات مذی کا اخراج ہو جاتا ہے۔ لیکن وہ شرعی معذور نہیں ہے۔ ایسی صور ت میں اگر وہ عضو مخصوص پر ٹشو پپیر صرف لپیٹتا ہے سوراخ میں داخل نہیں کرتا تو

  1.  ایسی صورت میں بعض اوقات اس کو اوپر سے تو نجاست نہیں نظر آتی لیکن ٹشو پیپر احلیل سے چپکا ہوتا ہے تو کیا وضو باقی رہے گا یا وضو ٹوٹ جائےگا؟
  2.  کیا نماز ادا کرنے کے بعد ایسے شخص کو اوپر سے ٹشو چیک کرلینا کافی ہے یا کھول کردیکھنا ضروری ہے کہ چپکا تو نہیں ہے؟ رہنمائی فرمائیں۔ جزاکم اللہ احسن الجزاء

الجواب حامدا ومصلیا

  1. اگر ٹشو احلیل سے چپکا ہوا ہو تو   وضو ٹوٹ جائے گا ۔
  2. کھول کر دیکھ لینا چاہیے کیونکہ مذی  کے صرف  ظہور سے بھی   وضو ٹوٹ جاتا ہے۔

فی الدر المختار (1/ 135)

ثم المراد بالخروج من السبيلين مجرد الظهور وفي غيرهما عين السيلان ولو بالقوة.

والله اعلم بالصواب

احقرمحمد ابوبکر صدیق  غَفَرَاللّٰہُ لَہٗ

دارالافتاء ، معہد الفقیر الاسلامی، جھنگ

‏23‏ محرّم‏، 1442ھ

‏12‏ ستمبر‏، 2020ء