Question #: 2660
August 01, 2020
Answer #: 2660
الجواب حامدا ومصلیا
اسلام میں اللہ كی شکل کا تأثر نہیں ہے کیوں کہ وہ ہماری طرح کی شکل و صورت سے پاک ہے ، البتہ اللہ تعالیٰ کی صفات کا استحضارہونا چاہیے یعنی اللہ تعالیٰ کی صفات کو یاد کرنا چاہیے کہ اللہ خالق ہے کہ جس نے تمام کائنات کو پیدا کیا ، اللہ تعالی رب العالمین ہیں ،تمام جہانوں کوپالنے والے ہیں ۔
باقی حدیث کا یہ جملہ «أن تعبد الله كأنك تراه، فإن لم تكن تراه فإنه يراك»
’’اللہ تعالی کی عبادت ایسے کرو کہ جیسے آپ اس کو دیکھ رہے ہوں ‘‘
اس کا مطلب یہ ہے کہ نماز کو پوری توجہ کے ساتھ ادا کریں ، بے توجہی کے ساتھ ادا نہ کریں ۔
شرح النووي على مسلم (1/ 157)
قوله صلى الله عليه و سلم ( الاحسان أن تعبد الله كأنك تراه فان لم تكن تراه فانه يراك ) هذا من جوامع الكلم التى أوتيها صلى الله عليه و سلم لأنا لو قدرنا أن أحدنا قام فى عبادة وهو يعاين ربه سبحانه وتعالى لم يترك شيئا مما يقدر عليه من الخضوع والخشوع وحسن السمت واجتماعه بظاهره.
والله اعلم بالصواب
احقرمحمد ابوبکر صدیق غَفَرَاللہُ لَہٗ
دارالافتاء ، معہد الفقیر الاسلامی، جھنگ