23 Apr, 2024 | 14 Shawwal, 1445 AH

Question #: 2710

December 09, 2020

Assalamualaikum wa Rahmatullah WA barkatahu Hazrat g ye puchna hai ki haiz me manzil ko padna dua k tor or dua masura padna kaisa hai please rehnumai ki guzarish jazakallah khair aamin

Answer #: 2710

السلام علیکم ورحمۃ اللہ

حیض کی حالت میں منزل   کو بطور دعا پڑھنااور منقول دعاؤں  کا پڑھنا  کیسا ہے ؟

الجواب حامدًا ومصلیًا

قرآنِ کریم کی وہ آیات یا سورتیں جن میں دعا کا معنیٰ ہے (مثلاً سورہ فاتحہ، آیۃ الکرسی یا دیگر دعائیہ آیات)، انہیں بطورِ دعا پڑھنے کی مخصوص ایام میں اجازت ہے، تاہم ’’منزل‘‘  قرآنِ  کریم کی مختلف سورتوں کے مجموعے کا نام ہے، جن کی سب آیات میں دعا کا معنیٰ نہیں ہے؛ اس لیے حالتِ حیض میں منزل پڑھنا جائز نہیں۔

حالتِ حیض میں منقول دعاؤں کا پڑھنا جائز ہے۔

والله اعلم بالصواب

احقرمحمد ابوبکر صدیق  غَفَرَاللّٰہُ لَہٗ

دارالافتاء ، معہد الفقیر الاسلامی، جھنگ