28 Mar, 2024 | 18 Ramadan, 1445 AH

Question #: 2739

February 02, 2021

السلام وعلیکم ورحمتہ میرا سوال یہ ہے کہ اگر ایسا ہو کہ جہاں ہم نوکری کرتے ہیں وہاں اہل تشیع بھی ہمارے ساتھ کام کرتے ہیں تو ان کے ساتھ کس حد تک ہمارے تعلقات ہونے چاہئیں،مثلا وہ کھانے کی دعوت دیں یا کچھ کھانے کا لے آئیں گھر سے تو کیا حکم ہے اسکے بارے میں۔ راہنمائی فرما دیں جزاکِ اللّٰہ خیرا

Answer #: 2739

الجواب حامدا ومصلیا

            اہلِ تشیع کی مذہبی تقاریب میں شرکت کرنا درست نہیں ہے، اس کے علاوہ عام احوال میں  شیعہ کے ساتھ کھاناکھانا جائز ہے بشرطیکہ کھنا حلال ہو،  البتہ  اگر  ان کے ساتھ کھانا پینا رکھنے میں اپنے عقائد  کے بگڑنے کا اندیشہ ہو  تو  ان کے ساتھ کھانا پینا درست نہیں ہوگا۔

والله اعلم بالصواب

احقرمحمد ابوبکر صدیق غَفَرَاللّٰہُ لَہٗ

دارالافتاء ، معہد الفقیر الاسلامی، جھنگ

‏05‏ رجب‏، 1442ھ

‏18‏ فروری‏، 2021ء