23 Apr, 2024 | 14 Shawwal, 1445 AH

Question #: 2646

July 13, 2020

کیا بینک میں ملازمت کرنا جائز ہے؟

Answer #: 2646

کیا بینک میں ملازمت کرنا جائز ہے؟

الجواب حامدا ومصلیا

سودی بینک اور سودی شعبہ جات  میں نوکری کرنے کے بارے میں یہ  تفصیل  ہے کہ اگر  ملا زمت  کا تعلق  سودی  لین دین  یا سودی لکھت پڑھت وغیرہ  سے  نہ ہو مثلا ًچوکیداری یا ڈرائیوری کی نوکری وغیر ہ ہوتواس ملازمت   کی   گنجائش ہے اوراس پر ملنے والی تنخواہ بھی حلال ہے اوراگر  ملازمت کا تعلق سودی  لین دین  یا سودی لکھت پڑھت وغیرہ سے  ہو مثلا ً سودی  قرضہ  فراہم  کرنا ، بینک  کیلئے سودی لین دین  کی پالیسی بنانا  وغیرہ جیسے منیجر اور کیشئر وغیرہ کی ملازمت تویہ ملازمت ناجائز ہے اور اس پر  ملنے والی تنخواہ   بھی ناجائز ہے۔

والله اعلم بالصواب

احقرمحمد ابوبکر صدیق  غَفَرَاللّٰہُ لَہٗ

دارالافتاء ، معہد الفقیر الاسلامی، جھنگ

‏23‏ محرّم‏، 1442ھ

‏12‏ ستمبر‏، 2020ء