25 Apr, 2024 | 16 Shawwal, 1445 AH

Question #: 2956

May 13, 2022

As salamu alaikum wa rahmatullahi wa barakatuhu As a affiliate marketing job karna kesa hai jo ki work from home hota hai. Commission money aata h halal rahega?

Answer #: 2956

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ! کیا ایفیلی ایٹ مارکیٹنگ جاب کرنا کیسا ہے؟ جو کہ گھر سے کام کرنا ہوتا ہے اور کمیشن ملتا ہے، کیا یہ حلال ہے؟  

اس کا طریقہ کار یوں ہوتا ہے کہ اس میں جس کا کاروبار ہوتا ہے وہ کام کرنے والے سے کہتا ہے کہ آپ میری چیزوں کو فروخت کریں، میں آپ کو ہر آرڈر کے بدلے کمیشن دوں گا۔ مختلف ویب سائٹس میں یہ آپشن ہوتا ہے کہ ان کی کسی پراڈکٹ کا لنک کاپی کر کے اپنی ویب سائٹ پر لگا لیا جائے۔ جب کوئی اس لنک پر کلک کرے گا تو وہ دوسری ویب سائٹ پر چلا جائے گا جہاں سے لنک کاپی کیا گیا تھا، اور وہیں آرڈر کرے گا۔ اس طرح کے کاموں کا شرعی حکم کیا ہے؟

الجواب حامدا ومصلیا

سوال میں مذکور صورت میں جس پروڈکٹ کا لنک ویب سائٹ مالک نے لگایا ہے، اگر وہ پراڈکٹ جائز ہے اور کمیشن متعین رقم یا پراڈکٹ کی قیمت کے متعین فیصد کے بقدر طے شدہ ہے تو یہ کام کرنا اور اس کی  اجرت لینا جائز ہے۔

في حاشية ابن عابدين (6/ 47)

إجارة السمسار والمنادي والحمامي والصكاك وما لا يقدر فيه الوقت ولا العمل تجوز لما كان للناس به حاجة ويطيب الأجر المأخوذ لو قدر أجر المثل.

والله اعلم بالصواب

احقرمحمد ابوبکر صدیق غَفَرَاللہُ لَہٗ

دارالافتاء ، معہد الفقیر الاسلامی، جھنگ