29 Mar, 2024 | 19 Ramadan, 1445 AH

Question #: 2511

October 30, 2019

Mein Australia me rehti hoon. Hanafi maslak k mutabiq kia cheese jis mein janwar ka rennat istemaal hota he wo jaiz he k nahi? Aur agar jaiz he toh taqwa k nazdeek kia parhaiz behtar he ? Cheese mein kia haraam janwar k ashyaa istemaal hoti hen kia?

Answer #: 2511

میں آسٹریلیا میں رہتی ہوں، حنفی مسلک کے مطابق کیا وہ پنیر جس میں جانور کا رینٹ استعمال ہوتا ہے وہ جائز ہے کہ نہیں؟ اور اگر جائز ہے تو تقویٰ کے مطابق پرہیز بہتر ہے؟ پنیز میں کیا حرام جانور کے اشیاء استعمال ہوتے ہیں؟

الجواب حامدا ومصلیا

غیر مسلم ملک  میں جو پنیر ملتا ہے اس میں ناپاک (نجس)  چیزوں کی آمیزش کا احتمال رہتا ہے یعنی وہ لوگ مردار یا غیر ماکول اللحم جانوروں کا رینٹ بھی اس میں ڈال دیتے ہیں، اس لیے غیرمسلم ممالک کے تیار کرہ پنیر سے احتراز ہی بہتر ہے، البتہ اگر کسی پنیر کے بارے میں یہ یقین ہو کہ اس میں نجس چیزوں کی آمیزش نہیں کی گئی ہے تو اس کے استعمال کی گنجائش ہوگی۔ احتیاط اولیٰ وبہتر ہے۔

والله اعلم بالصواب

احقرمحمد ابوبکر صدیق  غَفَرَاللّٰہُ لَہٗ

دارالافتاء ، معہد الفقیر الاسلامی، جھنگ

‏04‏ ربیع الأوّل‏، 1441ھ

‏02‏ نومبر‏، 2019ء