29 Mar, 2024 | 19 Ramadan, 1445 AH

Question #: 2552

January 26, 2020

Assalamualaikum warahmatullahi wabarakatuh. Dear hazrat, Pleas let me know if it is allowed for a woman to listen/watch vedio bayans of scholars. As, nowadays we see most of our beloved scholars bayanaths are uploaded on you tube, please guide me on this, as my wife listens to bayanaths of scholars on YouTube..

Answer #: 2552

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ! پیارے حضرت ، براہ کرم مجھے بتائیں کہ کیا کسی عورت کو اسکالرز کے ویڈیو بیان سننے / دیکھنے کی اجازت ہے؟ جیسا کہ ، آج کل ہم دیکھتے ہیں کہ ہمارے بیشتر پیارے اسکالرز کے بیانات یوٹیوب پر اپلوڈ کیے گئے ہیں ، براہ کرم اس پر میری رہنمائی کریں ، کیوں کہ میری اہلیہ یوٹیوب پر اسکالرز کے بیانات سنتی ہیں۔

الجواب حامدا ومصلیا

عورت کے لیے  علماء خصوصاً نوجوان علما کرام کے  ویڈیو بیانات  دیکھنے میں فتنے کا اندیشہ ہے اس لیے بہتر ہے کہ صرف آڈیو بیانات پر ہی اکتفاء کیا جائے ۔ چونکہ اصلاح و نصیحت کا حصول آڈیو بیانات سے بھی حاصل ہوجاتا ہے، اس لیے خواہ مخواہ  ’’ نیکی برباد ، گناہ  لازم ‘‘ کی صورت اختیار کرنا  شرعاً کوئی پسندیدہ نہیں ہے۔

والله اعلم بالصواب

احقرمحمد ابوبکر صدیق  غَفَرَاللّٰہُ لَہٗ

دارالافتاء ، معہد الفقیر الاسلامی، جھنگ

‏18‏ رجب‏، 1441ھ

‏14‏ مارچ‏، 2020ء