20 Apr, 2024 | 11 Shawwal, 1445 AH

Question #: 2563

February 16, 2020

Assalam o alikum wrwb Kia white discharge( leucorrhea) ko kapray se khurach k saaf kia ja sakta he. Ya phir dhona zaroori he?

Answer #: 2563

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ! کیاسفید پانی (لیکوریا) کو کپڑے سے کھرچ کے صاف کیا جاسکتا ہے؟ یا پھر دھونا ضروری ہے؟

الجواب حامدا ومصلیا

لیکوریا کی بیماری کی وجہ سے جو پانی خارج ہوتا  ہے، وہ چونکہ رحم سے آتا ہے، اس لیے نجاست غلیظہ کے حکم میں ہے۔ اس سے کپڑے ناپاک ہوجاتے ہیں۔  جس کو  دھونا ضروری ہے، لیکوریا کو  کپڑے سے کھرچنے سے   کپڑا پاک نہیں ہوگا۔

والله اعلم بالصواب

احقرمحمد ابوبکر صدیق  غَفَرَاللّٰہُ لَہٗ

دارالافتاء ، معہد الفقیر الاسلامی، جھنگ

‏27‏ جمادى الثانی‏، 1441ھ

‏22‏ فروری‏، 2020ء