28 Mar, 2024 | 18 Ramadan, 1445 AH

Question #: 2654

July 22, 2020

aslamulikum ustaad ji me ye eak swaal poochna chati hun kiya urat apni qurbani ka janwar khud ziba ka skhti hei?ager kar skhti hei wo kesy kar skhti hei tu eak jga me aya hei urat janwar ziba tu nhi kar skhti tu qurbani ka janwar khud kesy ziba kar skhti hei ?koi saboot ke shath btaya jae please

Answer #: 2654

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ! استادجی میں یہ ایک سوال پوچھنا چاہتی ہوں کہ کیا عورت اپنی قربانی کا جانور خود ذبح کر سکتی ہے؟ ثبوت کے ساتھ بتائیے۔

الجواب حامدا ومصلیا

عورت  اگر جانور ذبح کرنا جانتی  ہو تو وہ اپنی قربانی کا جانور خود بھی ذبح کرسکتی  ہے، لیکن یاد رہے کہ عموماً عورتیں چونکہ مردوں کی طرح قوی اور ذبح کرنے میں مہارت نہیں رکھتیں جس کی وجہ سے ذبح میں غلطی اور جانور کو اذیت میں مبتلا کرنے کا قوی اندیشہ  ہوتا ہے ، اس لیے مرد کا ذبح کرنا بہتر اور افضل ہے البتہ اگر کوئی خاتون باآسانی عمدہ طریقے سے ذبح پر قدرت رکھتی ہو تو اس کے جانور قربان میں کوئی حرج نہیں ہے۔

فی الفتاوى الهندية : (5/ 286)

 المرأة المسلمة والكتابية في الذبح كالرجل.

والله اعلم بالصواب

احقرمحمد ابوبکر صدیق  غَفَرَاللّٰہُ لَہٗ

دارالافتاء ، معہد الفقیر الاسلامی، جھنگ

‏20‏ ربیع الأوّل‏، 1442ھ

‏07‏ نومبر‏، 2020ء