Question #: 2924
February 27, 2022
Answer #: 2924
الجواب حامدا ومصلیا
عورت کے ماہواری سے پاک ہونے میں تفصیل یہ ہے کہ
1- اگر حیض اپنی پوری مدت یعنی دس دن میں ختم ہوا ہے توخون بند ہوتے ہی غسل سے قبل عورت سے مجامعت درست ہے ،اگرچہ بہتر یہ ہے کہ غسل کے بعدہمبستری کرے۔
2- اگر دس دن سے پہلے ماہواری ختم ہو گئی ، مثلاً: چھ ،سات روز میں اور عورت کی عادت بھی چھ یا سات روز کی تھی تو خون کے رکتے ہی ہمبستری درست نہیں ہے، بلکہ حیض ختم ہونے کے بعد جب عورت غسل کر لے یا ایک نماز کا وقت گزر جائے (جس میں غسل کرکے کپڑے پہن کر نماز شروع کرسکے) اس کے بعد مباشرت درست ہو گی۔
3- اگر عادت کے ایام سے پہلے ہی خون بند ہوگیا ہو اس صورت میں عادت کے ایام مکمل ہونے سے پہلے ہمبستری جائز نہیں۔
في حاشية ابن عابدين : (1/294)
(ويحل وطؤها إذا انقطع حيضها لاكثره) بلا غسل وجوبابل ندبا.(وإن) انقطع لدون أقله تتوضأ وتصلي في آخر الوقت، وإن (لاقله) فإن لدون عادتها لم يحل، أي الوطء وإن اغتسلت؛ لأن العود في العادة غالب بحر، وتغتسل وتصلي وتصوم احتياطا، وإن لعادتها، فإن كتابية حل في الحال وإلا (لا) يحل (حتى تغتسل) أو تتيمم بشرطه(أو يمضي عليها زمن يسع الغسل) ولبس الثياب.
والله اعلم بالصواب
احقرمحمد ابوبکر صدیق غَفَرَاللہُ لَہٗ
دارالافتاء ، معہد الفقیر الاسلامی، جھنگ