21 Dec, 2024 | 19 Jumada Al-Akhirah, 1446 AH

Marriage & Divorce

January 12, 2024

لڑکا اور لڑکی(دونوں بالغ ہیں، قانونی طور پر بھی اور شرعی طور پر بھی)،اُن کے گھر والوں نے رشتہ کیا ہوا ہو، مگر شادی میں لڑکی کے باپ اور لڑکے کے گھر والوں کی طرف سے تاخیر ہورہی ہو۔ ایسے میں لڑکا، لڑکی، لڑکی کی دو بالغ بہنیں اور لڑکے کا ایک بالغ دوست بیٹھے ہوں، اور لڑکے کا دوست سوال کرے کے کیا تمہیں (لڑکی کا نام) سے نکاح قبول ہے؟ لڑکا تین بار جواب دے "ہاں قبول ہے" اور پھر لڑکی بھی تین بار جواب دے "ہاں قبول ہے" جہاں لڑکا اور لڑکی دونوں نکاح کرنا چاہتے تھے، لڑکا حاضر محفل لوگوں کے سامنے لڑکی کو اپنانے کی نیت رکھتا تھا اور لڑکی نے گناہ کے ڈر سے اور گناہ سے بچنے کے لئے نکاح کرنےکی نیت سے قبول ہے بولا، تو کیا اسلام کے مطابق اور شرعی احکامات کے مطابق یہ نکاح ہوگیا ہے؟ (اس نکاح میں کفو کی شرط بھی پوری ہے، لڑکا سعودیہ میں ایک کمپنی میں اعلیٰ عہدے پر ہے اور تقریباً دو لاکھ پاکستانی روپے کما رہا ہے، لڑکی کا باپ پاکستان نیوی سے ریٹائرڈ ہے اور لڑکی ابھی قانون پڑھ رہی ہے?

تفصیل/مزیدمعلومات

June 09, 2023

السلام عليكم ورحمة الله و بركاته مفتیان کرام، الله تعالى آپ حضرات كو حفظ و امان میں رکھیں۔ عرض يہ ہے کہ میری عمر تقریباً ۲۶ سال ہے اور میری پڑھائی بھی مکمل ہو چکی ہے الحمد لله، میرے والدین میرے نکاح میں دیری کر رہے ہیں، میرا رشتہ آۓ ہوۓ تقریباً چھ مہینے ہو گۓ ہیں، لڑکے والوں نے رشتہ قبول کر لیا ہے اور بات آگے بڑھانے کو کہا ہے، لیکن میرے گھر والے ابھی نکاح نہیں کرنا چاہتے اور کہتے ہیں کہ پہلے لڑکے کی نوکری لگ جائے اور وہ گھر بنالے اپنا، جہاں میں اور میرے گھر والے پہلے سے مقیم ہے، ان دو شرائط کی وجہ سے میرے نکاح میں دیری کر رہے ہیں،اور لڑکا فل وقت بیرون پڑھائی کرتے ہیں اور انکو واپس وہاں سے آنے میں کم ازکم چھ ماہ لگیں گے ۔ میں نے اپنی والدہ سے صاف کہ بھی دیا کی جلدی نکاح کردیں لیکن وہ مجھے بہت ڈاٹتی ہے اور کہتی ہے کہ ایک سال بعد کریں گے یا لڑکے کی نوکری کے بعد۔ دونوں فریقین ایک دوسرے کو پسند بھی کرتے ہیں۔ اور ہم دونوں کو گناہ میں مبتلا ہونے کا خوف ہے۔ نفس و شیطان ہمیں چھوٹے گناہوں میں مبتلا کر چکے ہیں، میں نے اپنی والدہ کو صاف صاف بتا بھی دیا کی میں اپنے نفس سے پریشان ہوں، میرا نکاح جلدی کر دیں، ایک سال رکنا ہمارے لئے ممکن نہیں،لیکن والدہ کہتی ہیں کہ جب تک وہ نوکری اور گھر نہیں بنا لیتے، ہم نہیں کریں گے، لڑکے کا سب کچھ اپنے مقیم شہر میں ہے، لیکن میرے گھر والے لڑکے کو اپنے شہر میں بسانا چاہتے ہیں، اور ہم دونوں جوان ہیں اور اپنے نفس سے بے حد مجبور، ہمیں اپنے دین و ایمان کا بہت خطرہ ہے، آپ سے درخواست ہے ہمارے لئے کوئی مشورہ عطا کریں کہ اس مسئلہ میں ہم کیا کریں؟ جواب شریعت و سنت کے دائرے میں عنایت فرمائے۔ اور جلد از جلد ۔ آپ سے دلی درخواست۔ والسلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ۔?

تفصیل/مزیدمعلومات