Question #: 2918
February 10, 2022
Agr kisi ne apni job kuch pase de kr li or bad m apni mehnst se kamayaB ho to kia wo sari zindgi haram m jae ga Kun k us waqt job marit py ni balke kuch pase die jate the to job mil jati thi ma ny 7,000 Rs. Dyea thy 1985 ki bt hy agr Haram hy to ma iss ka kafara kesy ada kr skti hn
Answer #: 2918
الجواب حامدا ومصلیا
رشوت لینے اور دینے والے پر حضورِ اکرمﷺ نے لعنت فرمائی ہے، چنانچہ رشوت لینا اور دینا دونوں ناجائز ہیں، اور بغیر استحقاق و اہلیت کے محض رشوت کی بنیاد پر ملازمت حاصل کرنا بھی ناجائز ہے، البتہ اگر کوئی شخص نوکری کا اہل بھی ہو اور مستحق بھی ہو اوروہ رشوت دے کر نوکری حاصل کرلے تو رشوت دینے کا عمل ناجائز ہوگا، لیکن اس ملازمت سے متعلقہ امور کی انجام دہی پر تنخواہ حلال ہوگی بشرطیکہ اس شخص میں اس نوکری کی اہلیت و صلاحیت موجود ہو اور اسے ٹھیک ٹھیک انجام بھی دیتاہو۔
والله اعلم بالصواب
احقرمحمد ابوبکر صدیق غَفَرَاللہُ لَہٗ
دارالافتاء ، معہد الفقیر الاسلامی، جھنگ