21 Dec, 2024 | 19 Jumada Al-Akhirah, 1446 AH

Question #: 3127

March 30, 2023

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ. میں یہ پوچھنا چاہتی ہوں کہ آن لائن ایسی ویب سائٹ ہیں جن پر ٹیوشن وغیرہ پڑھانی ہوتی ہےجس کے لیے آپ کو اپنی پروفائل بنا کر اپنی تصویر اور ایک ٹیوٹوریل ویڈیو ( چاہیے نقاب میں ہو) اپلوڈ کرنی ہوتی ہے اور ویب سائٹ کا اپنا کچھ کمیشن بھی ہوتا ہے ہر سٹوڈنٹ کے ساتھ... تو کیا خواتین نقاب کر کے اس طرح آن لائن ٹیوشن دے سکتی ہیں؟ جزاك الله خيرا كثيرا واحسن الجزاء فی الدارین

Answer #: 3127

الجواب حامدا ومصلیا

اس طرح کی ویڈیو بنانا مناسب تو نہیں ہے، اس سے بھی بچنے کی کوشش کرنی چاہیے۔ البتہ مکمل پردے کے ساتھ ویڈیو بنا لیں تو بھی گنجائش ہے۔

والله اعلم بالصواب

احقرمحمد ابوبکر صدیق غَفَرَاللہُ لَہٗ

دارالافتاء ، معہد الفقیر الاسلامی، جھنگ