19 Apr, 2024 | 10 Shawwal, 1445 AH

Question #: 2759

March 03, 2021

السلام علیکم سورہ یس مین آیت ۱۴ مین انَّاࣿ الیکم ( ن کے بعد ہمزہ ساکنہ )ایک نسخه مین لکھا دےکھا۰ عموما انَّآالیکم ہی دیکھا ہے ۰ اب سوال یہ کہ کیا اسطر ح پڑھنا بھی درست ہے یا نھین۔ علم نحو مین ہم نے ایسا كوئ لفظ نہیں پرھا ۰اس لفظ كے معنی کیا ہون گے یا یہ اگر غلطي ہے تو قرآن پاک میں غلطی کیسے ممکن ہے۔ برائ مہربانی گائیڈ کیجئے جزا کم اللہ س

Answer #: 2759

الجواب حامدا ومصلیا

قرآن کریم کلام اللہ  ہے، بے شک یہ ہر قسم کی غلطی سے پاک ہے، باقی کوئی پڑھنے  یا لکھنے میں کوئی  غلطی کرتا ہے تو یہ لکھنے یا پڑھنے والے کی غلطی ہے ، اور لکھنے اور پڑھنے میں غلطی کا امکان موجود ہے ، اور وہ غلطی برقرار نہیں رہتی  ،  اس کی  بعد میں تصحیح ہوجاتی ہے جیسے آپ نے اس  کو پکڑ لیا اور تصحیح کردی۔    

والله اعلم بالصواب

احقرمحمد ابوبکر صدیق غَفَرَاللّٰہُ لَہٗ

دارالافتاء ، معہد الفقیر الاسلامی، جھنگ

‏13‏ شوّال‏، 1442ھ

‏26‏ مئی‏، 2021ء