20 Apr, 2024 | 11 Shawwal, 1445 AH

Question #: 2798

May 08, 2021

Is ki daleel mil sakti ha k Hazarat Luqman ko herbs jari botiayan khud bol kar batati the k hum is marz k ilaj k liye hain

Answer #: 2798

الجواب حامدا ومصلیا

حضرت لقمان  حکیم تھے ، اللہ تعالی نے ان کو حکمت دی تھی، جیسا کہ قرآن کریم میں ہے، لیکن یہ حکمت جڑی بوٹی والے حکیم کی نہیں تھی ، بلکہ دانشمندی دی گئی تھی جیسا کہ  تفسير معارف القرآن ميں ہے:

حکمت جو لقمان کو دی گئی اس سے کیا مراد ہے ؟

لفظ حکمت قرآن کریم میں متعدد معانی کے لیے استعمال ہوا ہے۔ علم، عقل، حلم و بردباری، نبوت، اصابت رائے۔ ابوحیان نے فرمایا کہ حکمت سے مراد وہ کلام ہے جس سے لوگ نصیحت حاصل کریں اور ان کے دلوں میں موثر ہو اور جس کو لوگ محفوظ کر کے دوسروں تک پہنچائیں۔ اور ابن عباس نے فرمایا کہ حکمت سے مراد عقل و فہم اور ذہانت ہے۔ اور بعض حضرات نے فرمایا کہ علم کے مطابق عمل کرنا حکمت ہے اور درحقیقت ان میں کوئی تضاد نہیں، یہ سبھی چیزیں حکمت میں داخل ہیں۔ اوپر خلاصہ تفسیر میں حکمت کا ترجمہ دانشمندی سے اور اس کی تفسیر علم باعمل سے کی گئی ہے یہ بہت جامع اور واضح ہے۔  (معارف القرآن : ۷/ ۳۷)

سوال میں موجود بوٹیوں کے بولنے کے بارے میں ہمیں کوئی دلیل نہیں ملی۔

والله اعلم بالصواب

احقرمحمد ابوبکر صدیق غَفَرَاللّٰہُ لَہٗ

دارالافتاء ، معہد الفقیر الاسلامی، جھنگ