Question #: 3117
March 17, 2023
Answer #: 3117
الجواب حامدا ومصلیا
جناب ڈاکٹر اسرار احمد صاحب مرحوم نے مستند اساتذہ اور مشائخ سے باقاعدہ علم دین حاصل نہیں کیا، بلکہ فہم دین کے بارے میں اپنے ذاتی مطالعے پر اعتماد کیا ہے اور ایسے شخص یا اس کی روش میں چلنے والے اشخاص عام طور پر کوئی غلط تشریح کر جاتے ہیں اور ان کو پتہ بھی نہیں چلتا، چنانچہ ڈاکٹر اسرار احمد کے بعض نظریات قرآن، حدیث اور اِجماعِ اُمت کے خلاف ہیں، ان کے بعض اَفکار اور طرزِ فکر سے اختلاف کے ساتھ ان کی تحریرات سے استفادہ کی گنجائش اگرچہ ہے، لیکن عوام یا دینی علوم سے ناواقف افراد چوں کہ ڈاکٹر صاحب کے صحیح اور قابلِ اشکال افکار کے درمیان تمییز و فرق کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتے ہیں، لہٰذا عوام اور نا پختہ علم افراد کے لیے ڈاکٹر صاحب اور ان کی فکر کے حاملین افراد کے بیانات سننے، اور تفسیر سے استفادہ کرنے سے اجتناب کرنا چاہیے۔
والله اعلم بالصواب
احقرمحمد ابوبکر صدیق غَفَرَاللہُ لَہٗ
دارالافتاء ، معہد الفقیر الاسلامی، جھنگ