Question #: 2015
July 31, 2017
Answer #: 2015
السلام علیکم!
حضرت ماریہ رضی اللہ عنہا ، جو کہ رسول اللہ ﷺ کے بیٹے حضرت ابراہیم کی والدہ ہیں، کیا وہ رسول اللہ ﷺ کی باندی تھیں یازوجہ محترمہ تھیں؟
الجواب حامدا ومصلیا
حضرت ماریہ قبطیہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا ازواجِ مطہرات میں باقاعدہ شامل نہیں ہیں؛ بلکہ وہ آپ ﷺ کی باندی تھیں اور انہیں شاہِ مقوقس نے پیغمبر علیہ السلام کی خدمت میں بطورِ ہدیہ پیش کیا تھا، نبی اکرم ﷺ نے آپ کو اپنے حرم میں شامل فرمایا اور ۸ھ میں آپ کے بطن سے نبی اکرم ﷺ کے صاحب زادے حضرت ابراہیم کی پیدائش ہوئی۔
البداية والنهاية (5/ 326)
وقال أبو نعيم: حدثنا عبد الله بن محمد، حدثنا أبو بكر بن أبي عاصم، حدثنا محمد بن يحيى الباهلي، حدثنا يعقوب بن محمد، عن رجل سماه عن الليث بن سعد، عن الزهري، عن عروة، عن عائشة قالت: أهدى ملك من بطارقة الروم يقال له المقوقس جارية قبطية من بنات الملوك يقال لها: مارية وأهدى معها ابن عم لها شابا، فدخل رسول الله صلى الله عليه وسلم منها ذات يوم يدخل خلوته فأصابها حملت بإبراهيم.
واللہ اعلم بالصواب
احقرمحمد ابوبکر صدیق غفراللہ لہ
دارالافتاء ، معہد الفقیر الاسلامی، جھنگ
۸؍ذیقعدہ؍۱۴۳۸ھ
۱؍اگست؍۲۰۱۷ء