Question #: 2554
January 27, 2020
Answer #: 2554
رسولِ اطہر ﷺ کی کتنی صاحبزادیاں تھیں؟
الجواب حامدا ومصلیا
رسول اکرم ﷺ کی چار صاحبزادیاں تھیں: حضرت زینب رضی اللہ عنھا، حضرت رقیہ رضی اللہ عنھا، حضرت ام کلثوم رضی اللہ عنھا ، اور حضرت فاطمہ رضی اللہ عنھا۔ آنحضرت ﷺ کی یہ چاروں صاحبزادیاں حضرت خدیجہ الکبری ٰ رضی اللہ عنھا کے بطن مبارک سے پیدا ہوئیں اور یہ حضور ﷺ کی حقیقی بیٹیاں تھیں۔ حضرت زینب رضی اللہ عنھا، حضرت رقیہ رضی اللہ عنھا، حضرت ام کلثوم رضی اللہ عنھا ، یہ حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہاکی حقیقی بہنیں ہیں ۔
مزید تحقیق کے لیے کتاب ’’بنات اربعہ ، یعنی چار صاحبزادیاں‘‘( مؤلف: حضرت مولانا محمد نافع رحمہ اللہ) کا مطالعہ کریں۔
والله اعلم بالصواب
احقرمحمد ابوبکر صدیق غَفَرَاللّٰہُ لَہٗ
دارالافتاء ، معہد الفقیر الاسلامی، جھنگ
19 رجب، 1441ھ
15 مارچ، 2020ء