20 Apr, 2024 | 11 Shawwal, 1445 AH

Question #: 3096

February 17, 2023

السلام علیکم ایک ساتھی مجھ بات بات پر خبیث کہتا ہے، پاپی نام سے بلاتا ہے، جاہل کہتا ہے، شیطان، درپوک، بھگوڑا ۔۔۔۔۔۔ کہتا ہے۔ دل کو بہت تکلیف ہوتی ہے۔ جب میں ان سے پچھتا ہو گالی کیوں دیتے ہو، تو کہتا ہے میں نے گالی کب دی۔ برائے کرم مجھے بتادے یہ گالیوں میں شمار ہوتے ہے یا نہیں؟۔

Answer #: 3096

الجواب حامدا ومصلیا

جی! مذکورہ الفاظ گالی میں شمار ہوتے ہیں،  ان کو یہ الفاظ کہنا چھوڑ دینا ضروری ہے۔

گالی کے لیے ضروری نہیں کہ وہ فحش الفاظ کے ساتھ ہی ہو، تو اگر مذکورہ شحص خبیث اور شیطان وغیر ہ کے الفاظ  سے آپ کو بلاتا ہے تو بھی انتہائی بری بات ہے۔ ارشاد باری تعالیٰ ہے:

﴿وَلَا تَنَابَزُواْ بِٱلۡأَلۡقَابِۖ﴾ ایک دوسرے کو برے ناموں سے مت پکارو۔

قرآن و احادیث میں اس پر شدید وعیدیں آئی ہیں، لہذا کسی مؤمن کے شایان شان نہیں کہ کسی دوسرے مسلمان کو برے ناموں سے پکارے جبکہ اس پر اسے دلی تکلیف بھی ہو رہی ہو۔

والله اعلم بالصواب

احقرمحمد ابوبکر صدیق غَفَرَاللہُ لَہٗ

دارالافتاء ، معہد الفقیر الاسلامی، جھنگ