Question #: 3180
May 02, 2023
،السلام علیکم مفتی صاحب
مجھے ان تمام کتابوں کا نام بتائیں جس میں حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے مکمل تفصیلی سنتے موجود ہو۔ جہاں سے ہم ایک ایک سنت کو تلاش کرکے سیکھ سکے۔ جزاک اللہ
Answer #: 3180
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
مفتی صاحب مجھے ان تمام کتابوں کا نام بتائیں جس میں حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی مکمل تفصیلی سنتیں موجود ہوں۔ جہاں سے ہم ایک ایک سنت کو تلاش کرکے سیکھ سکیں۔ جزاک اللہ
الجواب حامدا ومصلیا
اسوہ رسول اکرم ﷺ : مولف: حضرت ڈاکٹر عبد الحئ عارفی رحمہ اللہ
علیکم بسنتی : مولف مفتی عبد الحکیم رحمہ اللہ(مفتی عبد الرؤف سکھروی زید مجدہم کے والد محترم) وغیرہ اس بارے میں مفید اور مستند کتابیں ہیں۔
والله اعلم بالصواب
احقرمحمد ابوبکر صدیق غَفَرَاللہُ لَہٗ
دارالافتاء ، معہد الفقیر الاسلامی، جھنگ