28 Mar, 2024 | 18 Ramadan, 1445 AH

Question #: 2231

March 31, 2018

1 Namaz k doran ye mehsoos ho k peshab ka katra nikal giya namaz mukamil ki aur baitul khala ja k check kiya to pata chala k nai nikla to namaz dohrani hai ya nai? 2 Namaz k doran ye mehsoos ho k peshab ka katra nikal giya namaz mukamil ki aur baitul khala ja k check kiya to pata chala k abhi nai nikla lakin uzo ko dbane pr bahr nikal aya to wuzo kab tota Mehsoos honay pr? Ya qatra bahr nikalne par? 3 reeh kharij honay pr wuzo toot jata hai. Reeh ki kuch miqdar bhi hai? Reeh kharij honay ka shaq honay pr wuzo ki kia hasiat hai? Agar namaz k doran shaq ho to kiya krna chaiye?

Answer #: 2231

  1. نماز کے دوران یہ محسوس ہو کہ پیشاب کا قطرہ نکل گیا ، نماز مکمل کی اور بیت الخلاء جا کر  دیکھا تو پتہ چلا کہ نہیں نکلا تو  اس کی وجہ سے نماز دہرانی ہے یا نہیں ؟
  2. نماز کے دوران یہ محسوس ہو کہ پیشاب کا قطرہ نکل گیا، نماز مکمل کی اور بیت الخلاء جا کر دیکھا تو پتہ چلا کہ ابھی نہیں نکلا لیکن عضوء کو د بانے پر نکل آیا، تو وضو کب ٹوٹا؟  محسوس ہو نے پر یا  قطرہ باہر نکلنے پر؟
  3. ریح خارج ہونے پر وضو ٹوٹ جاتا ہے۔ ریح کی کچھ مقدار بھی ہے؟ ریح خارج ہونے کا شک ہونے پر وضو کی کیا حیثیت ہے ؟
  4. اگر نماز کے دوران شک ہو تو کیا کرنا چاہیے ۔؟

الجواب حامدا و مصلیا

  1. اس صورت میں نماز ہوگئی ہے،  نماز دہرانے کی ضرورت نہیں ہے۔
  2. قطرہ باہر نکلنے کے وقت وضو ٹوٹے گا، اس سے پہلے نہیں ۔
  3. ریح کی کوئی مقدار متعین نہیں، اگر ریح کے خارج ہونے کا یقین  ہو یا غالب گمان ہو تو  وضو ٹوٹ جائے گا ، اگر صرف وہم ہے تو وضو نہیں ٹوٹے گا۔
  4. اس کا بھی وہی اوپر والا حکم کہ اگر ریح کے خارج ہونے کا یقین  ہو یا غالب گمان ہو تو  وضو ٹوٹ جائے گا ، اگر صرف وہم ہے تو وضو نہیں ٹوٹے گااور محض وہم کی وجہ سے نماز بھی نہیں توڑے گا.    (ماخذہ :  امداد الاحکام  1 / 349 )

ولو عرض له الشيطان كثيرا لا يلتفت إليه بل ينضح فرجه بماء أو سراويله حتى إذا شك حل البلل على ذلك النضح ما لم يتيقن خلافه. 

(شرح فتح القدير1/ 213)

  واللہ اعلم بالصواب

      احقرمحمد ابوبکر صدیق  غفراللہ لہ

  دارالافتاء ، معہد الفقیر الاسلامی، جھنگ

۱۴؍ رجب المرجب ؍ ۱۴۳۹ھ

             ۱؍ اپریل ؍ ۲۰۱۸ء