Question #: 2359
January 25, 2019
Assalamualikum kiya aurat ko period ki haalat me bhi wuzu se rehna hona chahiye
Answer #: 2359
السلام علیکم ! کیا عورت کو حیض کی حالت میں بھی وضو سے رہنا چاہیے؟
الجواب حامدا ومصلیا
ہر وقت وضو سے رہنے کی فضیلت اس وقت کے لیے جب کہ حیض نہ ہو، کیونکہ باوضو رہنے کی وجہ سے عبادات کرنا آسان ہو جاتا ہے۔ جب حیض ہو تو اس وقت عورت شرعاً وضو سے نہیں رہ سکتی۔
والله اعلم بالصواب
احقرمحمد ابوبکر صدیق غفراللہ لہ
دارالافتاء ، معہد الفقیر الاسلامی، جھنگ
۲۷؍ جمادی الاول ؍ ۱۴۴۰ھ
۰۳؍ فروری ؍ ۲۰۱۹ء