Question #: 2440
May 09, 2019
Answer #: 2440
السلام علیکم ! مجھے آپ سے یہ پوچھنا تھا کہ مجھے گیس کا مسئلہ ہے ، جس کی وجہ سے میں نماز نہیں پڑھ سکتا ، نہ ہی قرآن کی تلاوت کر سکتا ہوں کیوں کہ میری بار بار ہوا خارج ہوتی ہے، دو رکعات پڑھنے سے پہلے میرا وضو ٹوٹ جاتا ہے، جس کی وجہ سے میں اللہ کی عبادت نہیں کر سکتا، آ پ سے گزارش ہے کہ میرے اس مسئلہ کا کوئی حل بتائیں، تاکہ میں اللہ کی عبادت کر سکوں۔۔۔
الجواب حامدا ومصلیا
آپ ہر نما ز کے لیے وضو کرلیا کریں، اور اس سے ہر طرح کی عبادت کرسکتے ہیں ، نماز بھی پڑھ سکتے ہیں اور تلاوت وغیرہ بھی کرسکتے ہیں، جب نماز کا وقت ختم ہوگا تو وضو بھی ختم ہوجائے گا اور دوسری نماز کے لیے نیا وضو کرنا ہوگا، پھر اس وضو سے بھی ہر طرح کی عبادت کرسکتے ہیں اور نماز کے ختم ہونے پر وہ وضو خود بخود ختم ہوجائے گا۔
والله اعلم بالصواب
احقرمحمد ابوبکر صدیق غفراللہ لہ
دارالافتاء ، معہد الفقیر الاسلامی، جھنگ
27 شوّال، 1440ھ
01 جولائی، 2019ء