25 Apr, 2024 | 16 Shawwal, 1445 AH

Question #: 2256

July 16, 2018

سوال نمبر 4 السلام علیکم- ہمارے خاندان کی ایک بزرگ خاتون فرماتی ہیں کہ میت کو تانبے یا پیتل کے لوٹے سے غسل دینا چاہيے- اس نیت سے انہوں نے اپنے لۓ پرانے زمانے کا تانبے کا لوٹا سنبھال کر رکھا ہوا ہے- ان کے خیال میں یہ شرعی حکم ہے- آپ سے درخواست ہے کہ اس سلسلے میں رہنمائ فرمائیں- جزاک اللہ خیر

Answer #: 2256

الجواب حامدا ومصلیا

تانبے کے لوٹے سے میت کو نہلانا جائز ہے، البتہ  اس کو ضروری سمجھ لینا جائز نہیں ہے۔ لہذا صورت مسؤلہ میں  بزرگ خاتون کو ادب اور پیار سے سمجھا دینا چاہیے۔ اگر وہ نہیں سمجھتی تو اس سے مزید بحث و مباحثہ سے اجتناب کیا جائے۔ اور ان کے رشتہ دار ادب واحترام کے ساتھ اس کی خدمت کرتے رہیں۔

والله اعلم بالصواب

احقرمحمد ابوبکر صدیق  غفراللہ لہ

دارالافتاء ، معہد الفقیر الاسلامی، جھنگ

۰۳؍ ذوالقعدہ ؍ ۱۴۳۹ھ

۱۷ ؍ جولائی؍ ۲۰۱۸ء