Question #: 2258
July 19, 2018
Answer #: 2258
السلام علیکم ایام حیض کے10 دن بعد بھی لیکوریا کا رنگ سبز رہتا ہے آٹھویں دن سے ایسا ہوتا ہے تو کیا 10 دن مکمل کرنے ہوں گے یا آٹھویں دن غسل کرنا ہو گا؟
تنقیح :
آپ کے سوال کا جواب دینے کیلیے آپ سے چند باتوں کی وضاحت مطلوب ہے:
لیکوریا حیض سے پہلے بھی آتا رہتا ہے یا حیض کے بعد ہی آتا ہے؟
لیکوریا توایک لیس دار مادہ ہوتا ہے، جو عموما سفید قسم کا ہوتا ہے، اور حیض کے بعد سبز رنگ کا خون آتا ہے ، لیکوریا نہیں آتا۔ کیا آپ کو یقین ہے کہ یہ سبز رنگ کی چیز لیکوریا ہے ، خون نہیں ہے؟
جواب تنقیح:
حیض کے بعد سے اگلے حیض تک بالکل ہلکا سبز رنگ ہوتا ہے اکثر آٹھویں دن سے ہوتا ہے۔
الجواب حامدا ومصلیا
عادت کے مطابق آٹھ دن حیض کے ہوں گے، اور اوپر کے دن استحاضہ شمار ہوگا، لہذا آٹھویں دن غسل کرنا ہوگا، اور اس کے بعد نماز وغیرہ بھی پڑھنی ہوگی۔
فی الدر المختار - (1/ 284)
(والناقص) عن أقله (والزائد) على أكثره أو أكثر النفاس أو على العادة وجاوز أكثرهما. (وما تراه) صغيرة دون تسع على المعتمد وآيسة على ظاهر المذهب (حامل) ولو قبل خروج أكثر الولد (استحاضة)
وفی حاشية ابن عابدين - (1/ 285)
(قوله والزائد على أكثره) أي في حق المبتدأة، أما المعتادة فما زاد على عادتها ويجاوز العشرة في الحيض والأربعين في النفاس يكون استحاضة كما أشار إليه بقوله أو على العادة إلخ. أما إذا لم يتجاوز الأكثر فيهما، فهو انتقال للعادة فيهما، فيكون حيضا ونفاسا.
والله اعلم بالصواب
احقرمحمد ابوبکر صدیق غفراللہ لہ
دارالافتاء ، معہد الفقیر الاسلامی، جھنگ
02 محرّم، 1440ھ
13 ستمبر، 2018ء