Question #: 2482
August 02, 2019
Answer #: 2482
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
1- میرا سوال یہ ہے کے مجھے پیریڈز کے بعد اِس بار بہت ہلکا سبز مادہ نکل رہا ہے مطلب کہ اِس بار براؤن کے بعد سفید پانی نہیں آیا، یہی رنگ کا آرہا ہے۔ مجھے لیکوریا کی پریشانی بھی ہے اور مجھے اِس رنگ کا ڈسچارج عموماً ہوتا رہتا ہے۔ کیا اِس حال میں میں غسل کروں یا سفید ہونے کا انتظار کروں ؟
2-اور اِس بارخون پہلے ہلکا لال رنگ کا ڈسچارج ہو رہا تھا تو میں نے نماز نہیں پڑھی یہ سوچ کر کہ میرے پیریڈز شروع ہو گئے ہیں کیا میں ان نمازوں کی قضا کروں ؟جزاک اللہ خیر
الجواب حامدا ومصلیا
ہلکا سبز رنگ کا خون بھی حیض ( پیریڈ) میں شمار ہوتا ہے، لہذا آپ اس حالت میں غسل نہ کریں ، بلکہ آپ سفید پانی نکلنے کاانتظار کریں بشرطیکہ دس دن سے تجاوز نہ کرے ۔
2- شروع میں ہلکا لال رنگ کا خون بھی حیض ( پیریڈ) میں شمار ہوتا ہے ، لہذا صورت میں ان نمازوں کی قضا نہیں ہوگی۔
الدر المختار : (1/ 288)
وما تراه) من لون ككدرة وتربية (في مدته) المعتادة (سوى بياض خالص)
حاشية ابن عابدين (:(1/ 289)
اعلم أن ألوان الدماء ستة: هذان والسواد والحمرة والصفرة والخضرة. ثم الكدرة ما هو كالماء الكدر، والتربية نوع من الكدرة على لون التراب بتشديد الياء وتخفيفها بغير همزة نسبة إلى الترب بمعنى التراب، والصفرة كصفرة القز والتبن أو السن على الاختلاف؛ ثم المعتبر حالة الرؤية لا حالة التغير؛ كما لو رأت بياضا فاصفر باليبس أو رأت حمرة أو صفرة فابيضت باليبس. وأنكر أبو يوسف الكدرة في أول الحيض دون آخره، ومنهم من أنكر الخضرة. والصحيح أنها حيض من ذوات الأقراء دون الآيسة.
والله اعلم بالصواب
احقرمحمد ابوبکر صدیق غَفَرَاللّٰہُ لَہٗ
دارالافتاء ، معہد الفقیر الاسلامی، جھنگ
27 ربیع الثانی، 1442ھ
13 دسمبر، 2020ء