Question #: 2844
August 07, 2021
Assalam o Alaiqum:Jazak Allah khair for giving us opportunity to clarify our problems. I would like to ask you can man wear golden colour glasses or watches because gold is prohibited for men so golden colour is allowed or not? Thanks
Answer #: 2844
السلام علیکم! جزاک اللہ خیرہمیں اپنے مسائل کو واضح کرنے کا موقع دینے کے لیے۔ میں آپ سے پوچھنا چاہتی ہوں کہ کیا مرد سنہری رنگ(گولڈن کلر) کے شیشے یا گھڑیاں پہن سکتا ہے کیونکہ مردوں کے لیے سونے کی ممانعت ہے تو سنہری رنگ کی اجازت ہے یا نہیں؟ شکریہ
الجواب حامدا ومصلیا
مَردوں کے لیے سونے کا استعمال حرام ہے ، سنہرے رنگ( گولڈن کلر) کا استعمال منع نہیں ہے، لہذا صورت مسؤلہ میں مَردوں کے لیے سنہرےرنگ (گولڈن کلر) کا چشمہ (Glasses) اور گھڑی کا استعمال جائز ہے، اس میں کوئی حرج نہیں ۔
والله اعلم بالصواب
احقرمحمد ابوبکر صدیق غَفَرَاللہُ لَہٗ
دارالافتاء ، معہد الفقیر الاسلامی، جھنگ