Question #: 2895
December 29, 2021
Answer #: 2895
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
آن لائن انگلش اسپیکنگ کورس کے لیے اپلائی کیا… ایک ہندو استانی کے تحت جو راہنمائی کرتی ہے، وہ گروپ کلاس زوم پر ہوتی ہے جس میں صرف 5 افراد کی تعداد ہوتی ہے… وہ باقی گروپ ممبرز مرد ہیں اور ہندو ہیں، سوال یہ ہے کہ کیا یہ جائز ہے کہ غیر محرم کے ساتھ گروپ کلاس لی جائے، صرف آواز جاتی ہے بغیر ویڈیو کے اگر ویڈیو کے ساتھ ہو تو مکمل پردہ کےساتھ، لیکن دو ماہ کے لیے ویڈیو کلاس ہوگی، جزاک اللہ خیرا
الجواب حامدا ومصلیا
موجودہ پر فتن دور مین پہلے تو یہ کوشش کرنی چاہیے کہ غیر محرم مردوں کے ساتھ بالکل کلاس نہ لی جائے خواہ وہ آڈیو کی شکل میں ہی ہو ۔ صرف خواتیں پر مشتمل کلاس ہی لی جائے، بصورت دیگر انتہائی محتاط رویے اور لہجہ کے ساتھ صرف آڈیو کلاس لینے کی گنجائش ہے۔مگر جہاں ذرا بھی فتنہ کا احتمال ہو تو اسے فوراً ترک کرنا ضروری ہوگا۔
والله اعلم بالصواب
احقرمحمد ابوبکر صدیق غَفَرَاللہُ لَہٗ
دارالافتاء ، معہد الفقیر الاسلامی، جھنگ