27 Apr, 2024 | 18 Shawwal, 1445 AH

Question #: 3028

October 08, 2022

میڈیکل کی کچھ ویب سائٹس ٥ دن کا فری ٹرائل دیتی ہیں، اس کے بعد اگر آپ اسی ای میل سے ویب سائٹ کو استعمال کرنا چاہیں تو اسے ماہانہ یا سالانہ خریدنا پڑتا ہے. اکثر لوگ ٥ دن بعد ایک نئ فیک ای میل سے لوگ اِن کرتے ہیں، اسی طرح پورا سال یہ سلسلہ فیک آئ ڈی کے ساتھ چلتا رہتا ہے میرا سوال یہ ہے کہ کیا ایسا کرنا صحیح ہے؟ کیونکہ ہر موبائل کا ایک IP Address ہوتا ہے جس سے ان لوگوں کو پتا تو چل جاتا ہو گا

Answer #: 3028

الجواب حامدا ومصلیا

فیک آئی ڈی  سےلاگ اِنْ ہونے کو اگر دھوکہ شمار کیا جاتا ہو  تو اس صورت  میں فیک آئی ڈی لاگ ان ہونا جائز  نہیں ہے، اگرچہ موبائل کے IP Address   چیک کرکے نہ پکڑتے ہوں،  کیونکہ  دھوکہ ہرطرح  کا جائز نہیں  ہے، خواہ اس میں پکڑائی نا ممکن ہو ، یا ممکن  اور مشکل ہو۔  

والله اعلم بالصواب

احقرمحمد ابوبکر صدیق غَفَرَاللہُ لَہٗ

دارالافتاء ، معہد الفقیر الاسلامی، جھنگ