29 Mar, 2024 | 19 Ramadan, 1445 AH

Question #: 3075

January 16, 2023

My front two teeth are crooked and misshaped, Due to which the upper lip/jaw is protruding forward. I went to a dentist for the purpose of getting aligners, but the dentist recommended to coat the front two teeth using tooth crowns. Please guide me about this that whether it is permissible in our Deen and will my wudu and ghusl be valid after getting tooth crowns?

Answer #: 3075

السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ! میرے اگلے دو دانت ٹیڑھے اور غلط شکل کے ہیں جس کی وجہ سے اوپری ہونٹ/جبڑا آگے کی طرف بڑھ رہا ہے۔ میں الائنرز حاصل کرنے کے مقصد سے دانتوں کے ڈاکٹر کے پاس گیا، لیکن دانتوں کے ڈاکٹر نے  اگلے دو دانتوں پر خول استعمال کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ برائے مہربانی اس بارے میں میری رہنمائی فرمائیں کہ کیا یہ ہمارے دین میں جائز ہے اور کیا دانتوں پر خول چڑھوانے کے بعد میرا وضو اور غسل صحیح ہوگا؟

الجواب حامدا ومصلیا

۱لف۔۔۔ دانت پر چڑھے خول کو اگر بلا مشقت نکالا جا سکتا ہے تو غسل کے لیے  نکالنا ضروری ہو گا، بغیر نکالے وضو تو ہوجائے گا،  لیکن فرض غسل درست نہ ہوگا۔

ب ۔۔۔اگر بلا مشقت نہیں نکالا جا سکتا تو پھروضو اور غسل میں  نکالنا ضروری نہیں ہے،  اور وہ جسم کے حکم میں ہو گالہذا اوپر سے پانی بہہ جانا ہی کافی ہوگا۔

والله اعلم بالصواب

احقرمحمد ابوبکر صدیق غَفَرَاللہُ لَہٗ

دارالافتاء ، معہد الفقیر الاسلامی، جھنگ