21 Dec, 2024 | 19 Jumada Al-Akhirah, 1446 AH

Question #: 3201

June 23, 2023

Asalam o alikum wr wb, Kia main interview main apni salary barha kay bata sakta hun takay mujhay nai job main zada salary mil jaye? Kia ye jhoot kay zimray main ayega? Agar jhoot bol kay achi salary par job lag gai to kia wo paisay halal hongay?

Answer #: 3201

الجواب حامدا ومصلیا

1- آپ  انٹرویو میں اپنی تنخواہ(سیلری) بڑھا کے  نہیں بتا سکتے، یہ جھوٹ کے زمرے میں ہی آئے گا۔

2-  اگر جھوٹ بول کر اچھی  تنخواہ (سیلری)  پر ملازمت لگ جائے، اور انہوں نے یہ اضافی تنخواہ جھوٹ  بولنے کی وجہ سے مقرر کی تھی تو یہ زائد حلال نہیں ہے۔ البتہ مالکان نے تنخواہ مقرر کرتے ہوئے سابقہ تنخواہ کو پیش نظر نہیں رکھا بلکہ آپ کی اہلیت اور کام میں مہارت وغیرہ کو سامنے رکھتے ہوئے مقرر کی تھی تو پھر تنخواہ حلال ہے، بہرحال جھوٹ بولنے کا گناہ رہے گا۔

والله اعلم بالصواب

احقرمحمد ابوبکر صدیق غَفَرَاللہُ لَہٗ

دارالافتاء ، معہد الفقیر الاسلامی، جھنگ