04 Nov, 2024 | 2 Jumada Al-Awwal, 1446 AH

Question #: 3315

June 30, 2024

Kia female dentist male patients treat kar sakti ha?

Answer #: 3315

الجواب حامدا ومصلیا

اصل تو یہی ہے کہ مرد ڈاکٹر مردوں اور خاتون ڈاکٹر، عورتوں کا علاج کرے، اس لیے خاتون ڈاکٹر کو چاہیے کہ و ہ صرف عورتوں کا علاج کرے مردوں کا علاج نہ کرے اور اگر کسی ادارے میں ملازمت کی وجہ سے مجبور ہو کر ہر طرح کے مریضوں کا علاج کرنا پڑتا ہو تو اولاً تو کوشش کرنی چاہیے کہ اسپتال میں آنے والے صرف مریض خواتین کا علاج کرکے اور اگر یہ ممکن نہ ہو اور خلاف جنس کا علاج کرنا لازمی ہو تو خلوت کے بغیر نگاہوں کی حفاظت اور بقدر ضرورت چھونے کے ساتھ علاج کرنے کی گنجائش ہے۔

والله اعلم بالصواب

احقرمحمد ابوبکر صدیق غَفَرَاللہُ لَہٗ

دارالافتاء ، معہد الفقیر الاسلامی، جھنگ