21 Dec, 2024 | 19 Jumada Al-Akhirah, 1446 AH

Question #: 2851

August 29, 2021

aslam alaykum hazrat. - jab bhi me toilet se bahar aata hun to peshab ka zarra sa qatra nikalna mehsoos hota hai. iske liye kya hukum hai - jazakallah.

Answer #: 2851

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ! جب بھی میں  ٹوائیلٹ سے باہر آتا ہوں تو پیشاب کا ذرا سا قطرہ نکلنا محسوس ہوتا ہے، اس کے لیے کیا حکم ہے۔ جزاک اللہ

الجواب حامدا ومصلیا

اگر آپ کو پیشاب کے  قطرے، صرف پیشاب کرنے کے بعد آتے ہوں، اور ہر وقت نہ آتے ہو ،تو  اس صورت میں آپ کا وضو پیشاب کاقطرہ  نکلنے کے فوراً بعد ٹوٹ جائے گا، خواہ  پیشاب کا ایک قطرہ نکلے یا اس  سے زیادہ ۔

  اس صورت میں آسانی سے  وضو کرنے کا یہ طریقہ بھی اختیار کرسکتے ہیں کہ نماز کے اوقات سےبہت پہلے استنجا سے فارغ ہو جایا کریں،  اور پاک کپڑوں میں باوضو ہوکر نماز اداکریں۔ اور اگر آپ کوہر وقت   قطرے آتے رہتے ہیں اور اتنا وقت بھی نہیں ملتا کہ وقت کے اندر نماز پڑھ سکیں، تو تفصیل لکھ دوبارہ سوال پوچھ لیں۔

الدر المختار (1/ 134)

( وينقضه خروج ) كل خارج ( نجس ) بالفتح ويكسر ( منه ) أي من المتوضىء الحي معتادا أو لا من السبيلين أو لا ( إلى ما يطهر ) ... ثم المراد بالخروج من السبيلين مجرد الظهور وفي غيرهما عين السيلان ولو بالقوة.

والله اعلم بالصواب

احقرمحمد ابوبکر صدیق غَفَرَاللہُ لَہٗ

دارالافتاء ، معہد الفقیر الاسلامی، جھنگ