18 Apr, 2024 | 9 Shawwal, 1445 AH

Question #: 2808

May 22, 2021

سوال:حضرت سوال کچھ اس طرح سے ہے کہ مجھے اکثر قبض رہتا ہے یا پھر پیٹ میں کچھ اور قسم کی تکلیف رہتی ہے۔اکثر جب بھی مجھے بیت الخلاء جانے کی حاجت ہوتی ہے تو مجھے سرین سے لے کر کمر کے نیچے تک گھیلا پن محسوس ہوتا ۔پتا نہیں اس تری کی حقیقت کیا ہے۔ اور اس کی وجہ سے کپڑے پر کیا حکم لگے گا پاکی اور ناپاکی کو اعتبار سے۔ اور ایسا میرے ساتھ ہر موسم میں ہوتا ہے سردی گرمی کا اس میں کوئی دخل نہیں

Answer #: 2808

الجواب حامدا ومصلیا

اس کے حوالے سے ڈاکٹر سے رجوع کرنا چاہیے اور اس سے پوچھنا چاہیے کہ یہ پسینہ ہوتا ہے یا مقعد سے پانی باہر آتا ہے ۔ اگر پسینہ ہے تو یہ نجس نہیں ہے اور اس سے کپڑے ناپاک نہیں ہوں گے، اور مقعد (سرین ) کے خاص مقام سے آتا ہے  تویہ نجس ہے، اور اس سے کپڑے نجس ہوجائے گے۔

والله اعلم بالصواب

احقرمحمد ابوبکر صدیق غَفَرَاللّٰہُ لَہٗ

دارالافتاء ، معہد الفقیر الاسلامی، جھنگ